گال ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار

Betting

Betting

گال (جیوڈیسک) گال ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے، سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لئے مہمان ٹیم کو مزید 16 رنز کی ضرورت ہے۔

کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 4 وکٹوں پر 66 رنز بنالیے ہیں۔ اظہر علی 18 اور کپتان مصباح الحق 7 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ گال ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی بیٹسمین امتحان میں پورا نہ اتر سکے۔

دن کے آغاز میں ہی نائٹ واچ مین سعید اجمل صرف 4 رنز پر ہمت ہار گئے، احمد شہزاد بھی صرف 16 رنز بناکر واپس پویلین لوٹ گئے۔ سابق کپتان یونس خان اور اظہر علی نے کچھ مزاحمت تو کی، لیکن رنگانا ہیراتھ کی گیند نے یونس خان کا سفر 13 رنز پر ختم کر دیا۔

اس وقت پاکستان کا اسکور 4 وکٹ پر 66 رنز ہے، سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لئے مہمان ٹیم کو مزید 16 رنز کی ضرورت ہے۔ ہیراتھ نے 2 جبکہ پریرا اور پرساد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔