حق پرست قیادت تعلیم کے فروغ کے ساتھ صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، شہر میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے ان کی نگہداشت کی ضرورت ہے

کراچی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ حق پرست قیادت تعلیم کے فروغ کے ساتھ نوجوانوں کو غیر نصابی صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، شہر قائد میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے مگر ضرورت ہے تو اُن کی نگہداشت کی اگر ہمارے نوجوانوں کو بہتر ماحول اور اُن کی درست سرپرستی کی جائے تو وہ ہر شعبے خواہ وہ تعلیمی ہو یا کھیل کا میدان اپنا لوہا منوانا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال کے ساتھ تائی کو انڈو کو فروغ دیا جائے۔

تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں تائی کوانڈو کی تعلیم بچوں کو فراہم کیا جائے تاکہ وہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دے سکیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے میٹروپولیٹن اکیڈمی گلستان جوہر میں ایاز تائی کوانڈو اکیڈمی آف پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم اسناد و انعامات اور بیلٹ پرموشن ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گلستان جوہر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے سیکریٹری سندھ تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کامران قریشی، نائب صدر کراچی تائی کوانڈو ایسوسی ایشن فرخ کمال، چیئر مین ایاز اتائی کوانڈو اکیڈمی سعید عالم، ڈائریکٹر ایاز تائی کوانڈو اکیڈمی قمر السلام مہدی اور اکیڈمی کے بانی و چیف سید ایاز علی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں اسکولوں کے بچوں نے تائی کوانڈو ڈیماسٹریشن کا بھر پور مظاہرہ دیکھایا اس
موقع پر ایاز تائی کوانڈو اکیڈمی کے سنیئر کھلاڑی یمنہ صدیقی، سید اسد علی ،سید شایان علی، عشنہ ایاز اور اکیڈمی کے چیف سید ایاز علی نے ٹائلز اور فائر فائٹنگ کا بھر پور قرتب کا مظاہرہ کیا جسے تقریب میں موجود والدین اور شائقین تائی کوانڈو نے خوب سراہا اور شاندار تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر بھر پور توجہ کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں نشاط ضیاء قادری نے بچوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے ایاز تائی کوانڈو اکیڈمی کی۔

جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سید ایاز علی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ایسے تقریبات کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے مواقع کے ساتھ اُن کی حوصلہ افزائی کا موقع فراہم کرتی ہے تقریب کے اختتام پر بچوں کو تائی کوانڈو کے اگلے رائونڈ میں جانے کے لئے بیلٹ بنادھے گئے اور انہیں اسناد سے نوازا گیا۔