حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں ناصر حسین اور قائد فیملی پارک کا دورہ ،سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ
Posted on August 25, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ کراچی نے ضلع میں توانائی بچ کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت ضلع شرقی کے تمام فیملی پارکوں کو سولر انرجی سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا پہلے مرحلے میں ضلع بھر میں تمام فیملی پارکوں میں ایل، ای، ڈی لائٹس لگائے جائیں گے اس کے بعد پہلے فیز میں تمام زونز کے دو فیملی پارکس کو سولر انرجی سسٹم سے منسلک کردیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو شاہ فیصل کالونی میں ناصر حسین شہید اور قائد فیملی پارکس کے دورے پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیہ شرقی کی جانب سے توانائی بچت اسکیم کو سراہتے ہوئے کہاکہ عوامی مفاد میں کئے جانے والے فیصلے کے ذریعے نہ صرف توانائی کی بچت ہوگی بلکہ بلا تعطل روشنی کی فراہمی کے ساتھ فیملی پارکوں میں آنے والی عوام اس سے استفادہ حاصل کرسکیں گے فیملی پارکوں کے دورے پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری شاہ فیصل کالونی کے مختلف فیملی پارکوں میں۔
سہولیات کی فراہمی کے فقدان پر متعلقہ محکمے کی کا رکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے معمول کے مطابق انجام دیا جائے پارکوں میں بچوں کے جھولے اور دیگر اشیاء کی دیکھ بھال کرکے اسے درست حالت میں رکھا جائے تاکہ عوام اس سے استفادہ حاصل کرسکیںاس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے محکمہ پارکس شاہ فیصل زون کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر شاہ فیصل کالونی میں قائم۔
تمام فیملی پارکوں کی حالت درست کئے جائیں انہوں نے افسران کو تنبیہ کی کہ دفتروں میں بیٹھ وقت ضائع کرنے والے افسران و عملے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے افسران و عملے سے کہاکہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر عوام کے مسائل اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں میونسپل کمشنر نے کہاکہ فیملی پارکوں میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صفائی و ستھرائی، روشنی کے انتظامات کی بہتر اور جراثیم کش اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے۔