حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا کر ہی صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنایا جاسکتا ہے
Posted on October 4, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا کر ہی صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے، زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت اُگا کر ہی ہم نہ صرف صحت مند زندگی کو یقینی بنا سکتے ہیں بلکہ قدرتی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچا کر بہتر اور مثالی ماحول کا قیام بھی یقینی بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں قائم فیملی پارکوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے،رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مختلف فیملی پارکوں کے دورے پر محکمہ پارکس کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں میں گرینری کے اضافے کے ساتھ پارکوں میں صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔
تاکہ علاقے کے لوگ اسے سے استفادہ حاصل کرکے صحتمندانہ سرگرمیوں کا حصول ممکن بنا سکیں اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ سبزہ لگا یا جائے درختوں اور پودوں کی حفاظت اور اس کی افادیت کے حوالے سے عوامی شعور کو اجاگر کر کے صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے۔
اور درختوں اور پودوں کو نقصان پہنچا نے والوں کے خلاف میونسپل قوانین تحت کروائی عمل میں لاکر قدرتی ماحول کو بہتر بنایا جائے اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور پودوں اور درختوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنا ئیں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو
فروغ دیکر نہ صرف قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچایا اور صحت مند زندگی کو فروغ دیا جاسکے۔