حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا صفائی ستھرائی کے انتظامات کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کا دورہ

کراچی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ سندھ میں ناقص بلدیاتی نظام کے نفاذ سے پورا سندھ مسائلستان بن چکا ہے شہری علاقے کچرے کے ڈھیر اور عوام روز مرہ علاقائی مسائل سے دو چار ہیں حکومت سندھ کی ناکامی و نااہلی کی وجہ سے پاکستان کا واحد میٹرو پولیٹن سٹی کراچی کے عوام آج شہری سہولیات کی فراہمی سے محروم ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ۔

کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کے افسران سے کہا کہ وہ علاقائی مسائل پر توجہ دیں صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی سہولیات عوامی کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے اقدامات تیز کریں انہوں نے کہاکہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جائے، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنا کر روشنی کے انتظامات بہتر کئے جائیں۔

اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کے لئے شب روز کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت میں ریاستی جبر ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے نشاط ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے حق پرست نمائندے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کے افسران سے کہاکہ وہ سہولیات کی فراہمی کی مکمل نگرانی کریں اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات اور تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔
پبلک ریلیشن سیکریٹری