گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والوں کو وزیراعظم کا خراج تحسین

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور ڈی جی آئی آئی ایس پی آر نے 3 سال قبل گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے 139 جوانوں اور افسروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے بلند ترین محاذ پر حفاظت کرنے والے بہادر سپوت ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔

ترجمان وزیراعظم ہاوس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سانحہ گیاری کے شہدا کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے 139دھرتی کے بیٹوں نے ہمارے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔ قوم ان شہید بیٹوں کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔