حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام بزم نور بسلسلہ جشن گیارہویں شریف کی عظیم الشان محفل
Posted on February 25, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام سالانہ بسلسلہ جشن گیارہویں شریف کی عظیم الشان بزم نور سے خلفاء اظہر علی علوی القادری اور عبدالحفیظ علوی القادری نے پیران پیر دستگیر غوث الاعظم کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کے گیارہویں پارے کی آیت سیدنا غوث الاعظم کی شان میں نازل ہوئی اور ایک حدیث میں ہے کہ دائرہ نبوت کا اول و آخر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور آپ ۖ سے رابطے کا ذریعہ غوث الاعظم دستگیر ہیں۔
اس پر نور محفل میں علامہ فیروز الدین رحمانی،مفتی محمد حسین فاروقی ،طاہر انجم ،فاروق حسین ،انور علوی القادری ،عبدالرافع علوی القادری اور ممتاز علماء اکرام نے شرکت کی اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی خورشید الحسن شاہ جیلانی بھی امریکہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک محفل تھے ۔خلفاء اظہر علی علوی القادری اور عبدالحفیظ علوی القادری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بتایا کہ اللہ ایک ہے جو کچھ ملے گا ان ہی کے در سے ملے گا آپ غوث پاک نے 70 جید علماء کرام سے علم حاصل کیا انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غار حرا میں مشقت سے عبادت کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کیا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ قلب میں علم پیر کامل کی صحبت میں ملتا ہے اور تاقیامت ملے گا۔
انہوں نے پیر کامل کی شناخت کے حوالے سے بتایا کہ ایسا لگے گا جیسے آپ نے انہیں کہیں دیکھا ہے انہیں محفل میں توجہ سے سنو گے اور اس محفل میں ایسی خوشبو ہوگی جس سے آپ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہیں گے انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام سستی شہرت کے محتاج نہیں ہوتے پیر کامل ہیں ان کی صحبت تلاش کرو کامیابی ملے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com