یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو بدھ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر برس پڑے۔ انہوں نے کونسل پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کر کے ‘دہشت گرد تنظیموں کی حیثیت تسلیم’ کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ یو این ایچ سی آر سی حماس اور داعش جیسی قاتلانہ دہشت گرد تنظیموں کوتسلیم کر رہی ہے’۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کونسل ایک جانب غزہ سے فائر کئے جانے والے گولوں کے سامنے اپنا دفاع کرنے پر اسرائیل کی تحقیقات کر رہی ہے تو دوسری طرف مشرق وسطی میں ‘قتل عام’ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔