غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپ

Israeli Army

Israeli Army

غزہ (جیوڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فریقین میں یہ جھڑپ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دوسری جانب دونوں فریق طویل المیعاد جنگ بندی کی کوششیں بھی کررہے ہیں۔

ادھر اسرائیل کی جانب سے غزہ اور اسرائیل کے درمیان واحد تجارتی گذرگاہ ’ایریز‘ مسلسل دوسرے روز بھی بند رکھی جس کے نتیجے میں غزہ میں سامان کی ترسیل میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ایریز کراسنگ پوائنٹ پچھلے ایک ماہ تک بند رہی جس کے بعد فریقین کے درمیان ایک جنگ بندی کی کوششیں شروع ہوئی اور اسرائیل نے یہ گذرگاہ کھول دی تھی مگر قابض فوج نے اسے دوبارہ بند کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ دو فلسطینیوں نے شمالی غزہ میں فوجیوں پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں فوج نے بھی فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ فلسطینیوں کی فائرنگ سے اسرائیلی فوج کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا تام فلسطینیوں کی طرف سےجانی نقصان کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔