غزہ: جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع کے باوجود اسرائیل کے حملے

Israel Attack

Israel Attack

غزہ (جیوڈیسک) اسرائیل نے جاری جنگ میں پانچ دن کی توسیع کے باوجود غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔

غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید پانچ دن کی توسیع کردی گئی لیکن اسرائیل جارحیت پسندی سے باز نہ آیا، حماس کی جانب سے راکٹ فائر کرنے کا بہانہ بنا کرجنگ بندی میں توسیع کے بعد بھی اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف مقامات پربموں کی بارش کردی۔

حماس نے راکٹ فائر کرنے کی تردید کی ہے، فلسطینی اور اسرائیلی حکام غزہ میں طویل مدت کی جنگ بندی کے لئے قاہرہ میں بالواسطہ مذاکرات کر رہے ہیں تاہم حماس نے مستقل جنگ بندی کے لئے اسرائیل سے غزہ کا سات سے جاری محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ پراسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت دو ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور دس ہزار زخمی ہوئے، حماس کی جوابی کارروائیوں میں سڑسٹھ اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔