غزہ میں تباہی یہودی شدت پسندوں کے لئے تفریح کا ذریعہ بن گئی

Gaza

Gaza

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) یہودی شدت پسندوں نے انسانیت کی تمام حدیں پار کرلیں اور غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری اور تباہی کا نظارہ کرنے کے لئے سرحد پر واقع پہاڑیوں پر چڑھ گئے۔

گزشتہ 9 روز سے محصور غزہ پر اسرائیلی طیارے آگ برسا رہے ہیں جبکہ نہتے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلنے کیلئے صیہوبی فوج کی زمینی کارروائی بھی جاری ہے جسے دیکھنے کے لئے یہودی شدت پسند سرحد پر واقع پہاڑیوں پر چڑھ گئے جہاں صوفے لگا کر بیٹھے شدت پسند یہودی غزہ کی تباہی کے مناظر کو دوربین کی مدد سے دیکھ کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔

غزہ کی تباہی کے مناظر دیکھنے کے لئے پہاڑیوں پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں کرسیاں اور صوفے لگا کر لوگوں کی تفریح کے لئے ہر قسم کا سامان تفریح میسر ہے جبکہ صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر ہر حملے کے بعد دھواں اٹھتا دیکھ کر تماشائی اس پر خوشی بھی مناتے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 جولائی سے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے جاری بربریت کے دوران 200 سے زائد نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ شہید ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد نمایاں ہے۔