غزہ: گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز نہ ملنے پر فلسطینیوں کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ

Gaza

Gaza

غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں 200 افراد نے یو این ہیڈکوارٹرز پر دھاوا بول دیا۔ ٹائر جلائے اور عمارت پر پتھرائو بھی کیا جسکے سبب شیشے ٹوٹ گئے۔

بتایا جاتا ہے یو این ایجنسی نے فنڈز کی کمی کے سبب اسرائیل کی بمباری میں تباہ ہونے والے گھر کی تعمیرنو اور مرمت کیلئے رقم فراہمی سے معذرت کر لی ہے جس پر اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی بپھر گئے اور انہوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج شروع کر دیا کس کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے 63 منتخب ارکان نے اسرائیل اور یورپی یونین کے درمیان باہمی شراکت کے معاہدے کو کالعدم قرار دیکر فلسطینیوں کیخلاف جنگی جرائم کی پاداش میں صہیونی ریاست کے ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔

ان ارکان نے خارجی پالیسی کی ہائی کمشنرفریڈیزکار موگرینی کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے۔