غزہ ، اسرائیلی بمباری سے دس سالہ بچے سمیت پانچ شہید

Gaza

Gaza

غزہ (جیوڈیسک) تین روزکی جنگ بندی ختم کرنے کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطین پر گولہ باری شروع کر دی۔ غزہ میں بمباری کرکے دس سالہ بچے سمیت پانچ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

ایک ماہ سے جاری صیہونی سفاکیت میں دو ہزار فلسطینی شہید جبکہ دس ہزار کے قریب زخمی ہو گئے۔ 72 گھنٹے کی جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیلی بربریت کا پھر سے آغاز ہو گیا۔ رات بھر اکیاون مقام پر آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک ماہ سے جاری صیہونی سفاکیت میں چارسو سینتالیس بچے شہید ہوئے جن کی عمریں دس دن سے سترہ سال کےدرمیان تھیں، اقوام متحدہ نے بچوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کےبچوں کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں۔

صیہونی سفاکیت میں دس سالہ بچے سمیت پانچ افراد شہید ہوئے، غزہ شہر کے علاقے التفاح میں سینکڑوں فلسطینی سکولوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں،اقوام متحدہ اور امریکہ نے غزہ میں پھر سے تشدد کی شروعات کی مذمت کرتے ہوئے۔

دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ پرتشدد کارروائیاں روک کر مذاکرات کے ذریعے پائیدار امن کی کوششیں کریں۔ اسرائیلی بمباری کے بدلے میں حماس کی کارروائی میں سڑسٹھ اسرائیلی فوجی بھی مارے جاچکے ہیں۔