غزہ سٹی (جیوڈیسک) غزہ پر اسرائیلی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ماں اور 2 بچوں سمیت 12 فلسینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جیٹ طیارے نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیا میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت ان کے 2 بچے شہید ہو گئے۔
فلسطینی ایمرجنسی ترجمان کے مطابق آج اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مجموعی طور پر شہادتوں کی تعداد 12 ہو گئی جبکہ گزشتہ روز اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 10 افراد شہید ہوئے تھے۔
دوسری جانب مصری وزیر خارجہ نے اسرائیل اور حماس پر زور دیا ہے کہ بات چیت کا عمل بحال کرتے ہوئے فوری طور پر جنگی بندی کی جائے جس کے لئے مصر بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے فریقین سے درخواست کی کہ حملوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے جسے روکنے کے لئے دونوں جانب سے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔