غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حافظ محمد صدیق مدنی

Hafiz Mohammad Siddique Madani

Hafiz Mohammad Siddique Madani

چمن ( نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء حافظ محمدصدیق مدنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور غزہ کامظلوم مسلمان اسلامی دنیا کی طرف دیکھ رہا ہے لیکن اسلامی ممالک روزہ رکھ کر بیٹھے ہیں جو تعجب خیز اور افسوس ناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام بالخصوص پاکستان اسرائیل کی دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کریں اور مسلم امہ غزہ کے بے گناہ مسلمانوں کے دکھ کا احساس کریں اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے مشترکہ طور پر حکمت عملی طے کریں۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے مزید کہا کہ روز بروز اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش کیوں ؟ انہیں اسرائیلی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آرہی ؟ عالم اسلام کے خاموشی سے اسرائیل کی جرات مزید بڑتھی جارہی ہیں اور اسرائیل فلسطینیوں کے نسل کشی کرکے انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی لونڈی نہ بنے بلکہ اس وحشیانہ کاروائیوں کا سخت نوٹس لیں اور فلسطینیوں پر وحشیانہ اور ظالمانہ حملوں کو رکوائے۔

اسی طرح حافظ محمدصدیق مدنی نے امت مسلمہ کے تمام حکمرانوں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کہ اب آنکھیں کھول کر اپنے مسلمانوں کو بچانے کیلئے جرات مندانہ فیصلے کرکے انہیں بچائیں۔