غزہ (جیوڈیسک) اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں بربریت کا کھیل مسلسل جاری ہے، اسرائیل نے غزہ میں 12 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان تو کردیا تاہم جنگ بدی سے قبل مزید فلسطینیوں کو شہید کردیا، غزہ پر تازہ حملوں میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 879 ہوگئی۔
اسرائیل نے غزہ میں 12 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے، جبکہ حماس نے بھی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے،، اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 879 ہوگئی، دوسری جانب عالمی طاقتیں آج پیرس میں اہم ملاقات کریں گے،،غزہ میں اسرائیلی ظالمانہ کارروائیوں میں اب تک سیکڑوں بے گناہ فلسطینی اپنی جان گنواں بیٹھے ہیں۔
جمعے کی دن کے بعد رات میں بھی اسرائیلی کارروائیوں کا بے لگام سلسلہ جاری رہا۔ غزہ سٹی پر فضائی حملوں میں دو مختلف گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔ ادھر ،،، مغربی کنارے میں بیت اللحم اور ہربون میں احتجاج کے دوران فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر اندھادھند گولیاں برسائیں جس سے تین بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے۔
اس سے قبل جمعہ کی دوپہر مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 5 افراد شہید ہوئے،، اس کے علاوہ رفح، رملہ اور خان یونس میں بھی اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ نے 30 گھروں پر بمباری کی اور حماس کے رہنما اور اسکے دو بیٹوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جمعے کو 80 مقامات کو نشانہ بنایا گیا،، جن میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ۔امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو 12 گھنٹے کی جنگ بندی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 10 بجے سے ہوگی،،دوسری جانب اقوام متحدہ، امریکا ا ور مصر کی جانب سے غزہ اور اسرائیل میں عید الفطر کے احترام میں سات روز کی جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
قاہرہ میں بان کی مون ،جان کیری اور مصری وزیر خارجہ نے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کی ۔ بان کی مون نے کہا کہ عید کے موقعے پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔۔
جان کیری کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم اس بارے میں مزید کام کرنا باقی ہے۔ ترک وزیر خارجہ Ahmet Davutoglu نے قطر میں حماس کے رہنما خالد مشعال سے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں حماس کی جانب سے جنگ بندی کے لیے تیار کردہ مسودے پر بات کی گئی۔
غزہ کے مسئلے کے حل کے لیے آج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، ترکی ،قطر اور یورپی یونین کے وزراء خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔اس ملاقات میں اسرائیل،فلسطین اور حماس کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوگا۔ادھر امریکا کے بعد فرانس نے بھی اسرائیل کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے ۔