لالہ موسی: مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، ہمارے غزہ کو اسرائیل کے مظالم سے بچانے کے لیے او آئی سی اور پاکستانی حکمران غیرت کا مظاہرہ کریں، ان خیالات کا اظہار امیر تحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمد ثاقب شکیل جلالی نے لالہ موسیٰ میں تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ اسلام پاکستان حافظ محمداصغر توحیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ”ضرب عضب” کی حمایت اور اسرائیلی بربریت روکنے کے لیے ہزاروں نوجوان پیش کرنے کو تیار ہیں، صدر تحریک تحفظ اسلام پاکستان پنجاب علامہ ندیم احمد نقشبندی نے کہا کہ پاکستانی عوام پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت پاکستان فلسطین کی پرزور حمایت کرے، ریلی کے شرکاء سے قاری عبدالقیوم جلالی، قاری غلام مرتضیٰ طیب، چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ، قاری ساجد نوری، علامہ عطاء اللہ کیلانی نے بھی خطاب کیا۔