غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ اور اسرائیل میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں معصوم شہریوں اور خاص کر بچوں کی ہلاکتیں خوفناک اور ناقابل قبول ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ذمہ داران سے ہتھیاروں کی بجائے امن کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اموات اس بات کی نشانی ہیں کہ کچھ لوگ مستقبل تعمیر نہیں بلکہ تباہ کرنا چاہتے ہیں۔