غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں اسرائیل کی جانب سے خون بہانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ تازہ ترین فضائی حملے میں مزید 11 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے آج بھی غزہ پر بمباری کی۔
فضائی حملوں میں مزید 11 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اب تک کم و بیش 1700 فلسطینی جاں بحق اور تریسٹھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ حماس کی طرف سے بنائی گئی سُرنگیں تباہ کرنے کے بعد بھی غزہ میں فوجی آپریشن جاری رہے گا۔