غزہ پر اسرائیلی جارحیت، مزید 14 فلسطینی جاں بحق، درجنوں زخمی

Palestinian

Palestinian

غزہ (جیوڈیسک) غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں آج 14 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، عرب ٹی وی کے مطابق چار دن میں گیارہ سو سے زائد حملے کیے گئے ہیں جن میں جاں بحق افراد کی تعداد 103 ہوگئی ہے، جبکہ ساڑھے سات سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زمینی کارروائی کے لیے اب 20 ہزار رضاکار فوجیوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی شہری علاقوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس میں 3 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری کے دباؤ پر بھی حملے نہیں روکے جائیں گے۔