غزہ (جیوڈیسک) غزہ پر اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، تازہ فضائی حملوں میں مزید 7 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بربریت پانچویں روز بھی جاری ہے اور اسرائیلی جیٹ طیاروں کی تازہ بمباری میں مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق پہلا فضائی حملہ غزہ کے جنوبی علاقے جبالیہ پر کیا گیا جس میں چار افراد جاں بحق ہوئے، دوسرا حملہ دارالبلاح پر گیا گیا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوئے،، جبکہ غزہ سٹی پر اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران ایک 17 سالہ نوجوان بھی جاں بحق ہوا۔