جدہ (جیوڈیسک) اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری طور پر روک دی جائے۔
جدہ سے جاری بیان میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی نے غزہ میں سیکڑوں انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت روک دی جائے،ایاد امین مدنی کا کہنا تھا۔
کہ او آئی سی کے رکن ممالک فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے رکن ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہریوں کی مدد کریں۔