غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں حماس کے چار کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے جنگی طیاروں نے حماس کے ٹھکانے پر حملہ کر دیا،حملے میں حماس کے چار مقامی کمانڈر شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس کے رہنما ایک ٹنل میں چھپ کر اسرائیلی فوج پر حملے کی پلاننگ کر رہے تھے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان چند دن پہلے بھی جھڑپ ہوئی تھی جس میں حماس کا ایک رہنما شہید جبکہ پانچ اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔