غزہ (جیوڈیسک) اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں حماس کے 15 ٹھکانوں پر راکٹ حملے کئے گئے۔ حملوں میں 10 شہری زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح ہونے والے ان حملوں میں ایک راکٹ حماس کے مراکز کے قریب گھروں پر گرا۔
جس کے بعد متعدد شہری مکانات چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ فلسطینی اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے راکٹ حملوں میں 10 شہری زخمی ہوئے ہیں۔