غزہ / مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےمزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بدترین دہشت گردی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد بے گناہ فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کیا جاچکا ہے جب کہ اسرائیلی درندگی میں کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی سرحد کے قریب صیہونی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 نوعمر فلسطینی لڑکے شہید ہوگئے جن کی عمریں صرف 13 اور 15 برس تھیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ 11 روز سے جاری خونی جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 19 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔