غزہ : اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری، فضائی حملوں میں مزید چار شہید

Israeli Attack

Israeli Attack

غزہ (جیوڈیسک) غزہ کی پٹی ایک ماہ سے اسرائیلی بربریت کا شکار ہے۔ آج کے فضائی حملوں میں چار فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ کی پٹی پچھلے ایک ماہ سے اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے۔

تازہ فضائی حملوں میں مزید چار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ یہ حملے دیر البلاح اور نصریات کے علاقے میں کیے گئے۔

اس سے پہلے رفاح کے علاقے میں اسرائیلی بمباری سے مزاحمتی تحریک حماس کے تین سینئر کمانڈرز سمیت چودہ فلسطینی شہری لقمہ اجل بن گئے۔

ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں دو ہزار پینتالیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ جب کہ بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

حماس کے جوابی حملوں میں سرسٹھ اسرائیلی بھی مارے جا چکے ہیں۔ ایک طرف عالمی برادری کی خاموشی ہے تو وہیں پوری دنیا سے عوام نہتے فلسطینیوں کی حمایت میں سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔