غزہ (جیوڈیسک) اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 2 فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ فلسطینی میڈیکل ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ غزہ کی مغربی پٹی میں الاراوب پناہ گزین کیمپ کے سامنے فلسطینی افراد کو کیمپوں سے باہر نکلنے اورآنے جانے سے روک دیا جس پر پناہ گزین مشتعل ہو کر باہر آگئے۔
فورسز نے ان کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب غزہ میں فورسز کے فضائی حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 بچے زخمی ہو گئے۔