غزہ (جیوڈیسک) گزشتہ روز اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کے علاقے میں 60 فضائی حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں 12 منزلہ عمارت بھی گر گئی۔
حملوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔آٹھ جولائی سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 2 ہزار 103 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
جبکہ حماس کی جانب سےراکٹ داغنے پر 4 اسرائیلی شہری اور فوج کے 64 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ مصر نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین جنگ بندی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری رکھیں۔