نیو یارک (جیوڈیسک) بان کی مون کی جانب سے مقررہ پینل کی رہنمائی ہالینڈ کے جنرل پیٹرک کیمارٹ کریں گے۔ ان کے ذمے غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے قائم کردہ پناہ گزین کیمپوں۔
کو پہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات کرنا ہے۔ پینل کے دیگر اراکین کا تعلق ارجنٹائن، امریکا اور کینیڈا سے ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پینل کے ساتھ تعاون کرنا تمام فریقین کی ذمہ داری ہے۔