یروشلم (جیوڈیسک) فضائی حملے جنوبی علاقوں میں راکٹ حملوں کے جواب میں کئے گئے۔ اسرائیلی ڈرون طیاروں نے غزہ میں 9 مختلف مقامات پر حملے کیے۔
حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ دو ہزار بارہ کے بعد سے ہونے والا اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا حملہ ہے۔
گزشتہ ہفتے اسرائیل کے تین نوجوانوں کے قتل کے بعد سے فلسطین میں حالات کشیدہ ہیں۔