غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔ امریکی متنازع فیصلے کے بعد فلسطین میں شہدا کی تعداد گیارہ ہو گئی۔
ارض مقدس پر صیہونی فوج کے ظلم وستم جاری ہیں۔ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔ امریکی متنازع فیصلے کے بعد مظاہروں میں شہدا کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔
ادھر اسرائیلی فورسز نے غزہ میں سانتا کا روپ دھارے افراد پر بھی دھاوا بول دیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین اور اسرائیلی فوجی آمنے سامنے آ گئے، جس کے بعد ان پر آنسو گیس کی زبردست شیلنگ کی گئی۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔ متنازع فیصلے پر صدر ٹرمپ کے خلاف شہری سڑکوں پر آئے اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ دوسری جانب تل ابیب نے یونیسکو کو بھی دھمکی دی ہے کہ اسرائیل آئندہ سال یونیسکو سے الگ ہو جائے گا۔