مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس میں دو روز قبل انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں ایک نو عمر فلسطینی کے اغوا اور بہیمانہ قتل کے بعد فلسطین بھر میں کشیدگی کی فضا بدستور برقرار ہے۔
مشتعل فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج سے جھڑپوں کے ساتھ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل میں دسیوں راکٹ فائر کئے۔ اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ راکٹ حملوں کے نتیجے میں کئی یہودی کالونیوں میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
شہید ہونیوالے محمد ابوخضیر کے جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ فلسطینی عسکری ذرائع کے مطابق مصر کے انٹیلی جنس حکام نے اسرائیل اور حماس کے درمیان صلح کرادی ہے۔ دونوں کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔