غزہ پر جاری صہیونی مظالم کے پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت آج سے دو روزہ تصویری نمائش کا آغا

Karachi

Karachi

کراچی: غزہ پر جاری صہیونی مظالم کے پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت آج سے دو روزہ تصویری نمائش کا آغاز ایم اے جناح روڈ پر کیا جائے گا۔غزہ کے عنوان سے دو روزہ تصویری نمائش میں غاصب صیہونی اسرائیلی مظالم کو آشکار کیا جائے گا، عوام سے اپیل ہے کہ بھرپور تعداد میں شریک ہوں۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر ہاشمی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق رضا تقوی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اظہر علی ہمدانی ، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی نورانی سمیت عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کو غزہ کے عنوان پر لگائی جانے والی دو روزہ تصویری نمائش کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان کاکہنا تھا کہ غزہ پر جاری صیہونی اسرائیل مظالم پر لگائی جانے والی دو روزہ تصویری نمائش میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنان شریک ہوں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ تصویری نمائش کا مقصد پاکستان کے عوام کو فلسطین میں ڈھائے جانے والے صیہونی اسرائیلی مظالم سے باخبر رکھنا اور غاصب اسرائیل کی دردنگی اور حیوانیت کو آشکار کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ کے مظلوموں کی مدد کے لئے ’’غزہ امددی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کر دیا، عوام اپنے عطیات ایم اے جناح روڈ پر دو روزہ تصویری نمائش پر جمع کروا سکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے غزہ میں امریکی ایماء پر ڈھائے جانے والی اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو امریکی کٹھ پتلی پر ناچنے والے کھلونے سے تشبیہ دیا اور ان کے گذشتہ روز کے فلسطینیوں اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف جاری بیانات کی شدید مذمت کی۔