غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی پر فلسطینی سفیر اقوام متحدہ پر پھٹ پڑے

Gaza

Gaza

اسلام آباد (جیوڈیسک) غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف پاکستان میں فلسطینی سفیر پھٹ پڑے، ولید ابوالعلی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے سوال کیا وہ بتائیں کہ اسرائیلی فوجی غزہ میں کیا کر رہے تھے؟۔

غزہ کے فلسطینیوں پر ظلم و ستم پر پاکستانیوں کے دل بھی تڑپ اٹھے، علماء کانفرنس نے اسلام آباد میں فلسطین امن کانفرنس کا انعقاد کیا، جس سے فلسطینی سفیر ولید ابوالعلی نے بھی خطاب کیا، بولے اسرائیلی فورسز کے حملوں میں ہزاروں گھر ملیا میٹ ہوئے، صہیونی درندوں نے ہزاروں شہریوں کو شہید و زخمی کیا۔

کانفرنس سے خطاب میں پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اور دیگر مقررین نے بھی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔