کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں نے عوامی احساسات وجذبات کی ترجمانی کی ہے جبکہ مسلم حکمران امریکہ کی چوکھٹ پر سجدہ زیر ہیں۔
غزہ کے مسلمانوں کو اسرائیلی دہشت گردی اور درندگی سے نجات دلانے کے لیے اگر مسلم حکمرانوں نے اپنا کردار ادانہیں کیا تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمان عزم وہمت سے نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرون ملک مقیم جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ افراد کے اعزازمیں ادارہ نور حق میں منعقدہ عید ملن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔