غزہ کی صورتحال پر بحث: اسرائیل نے یو این انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

Israel

Israel

جنیوا (جیوڈیسک) اسرائیلی نمائندے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اس اجلاس کا بائیکاٹ کردیا جس میں 2014ء میں غزہ پر حملوں اور فلسطینی مقبوضہ علاقوں کے حوالے سے بحث کی گئی۔

امریکی مندوب بھی غیر حاضر رہا۔ اسرائیل نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی لیکن ذرائع کا کہنا ہے جان بوجھ کر اسرائیل نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔

ادھر پاکستانی نمائندے نے کہا یہ جان بوجھ کر کیا گیا اور یہ ہیومن رائٹس کونسل کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ اسکی اتھارٹی کو چیلنج کیا گیا۔