انقرہ (جیوڈیسک) رجب طیب اردگان کے بارے میں یہودی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف انتہائی سخت بیانات دیتے ہیں۔ امریکا میں ترکی کے سفیر سردار کلک نے امریکن جیوئش گروپ کے صدر جیک روسن کو وزیر اعظم رجب طیب اردگان کی طرف سے ایک خط لکھا ہے۔
ترک سفیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اردگان غزہ میں اسرائیل اقدامات کے بعد اور امریکن جیوئش گروپ کی طرف سے غزہ کے بارے میں اپنائے جانے والے موقف کے بعد خوشی سے یہ ایوارڈ واپس کریں گے۔ ستائیس جولائی کو لکھا جانے والا یہ خط منگل کو عام کیا گیا۔
امریکن جیوئش گروپ کے صدر روزن کی طرف گزشتہ ہفتے لکھے جانے والے ایک کھلے خط میں کہا گیا کہ ترکی کے وزیر اعظم دنیا میں اسرائیل کے خلاف بیانات دینے والے سب سے تلخ رہنما ہیں۔
سفیر نے کہا کہ ترکی کے وزیر اعظم اردگان کو 2004 میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام اور ترکی میں یہودی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کے اعتراف میں پروفائل آف کرج یا جرات کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔