غزہ (جیوڈیسک) حماس کے جلاوطن رہنما موسیٰ ابومرزوق کے مطابق تازہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں حماس کے عزالدین القصام بریگیڈ کے کمانڈر محمد دائف کی اہلیہ اور بچی بھی شامل ہیں۔
اسرائیل کے وزیرِ داخلہ کے مطابق یہ حملہ جائز تھا کیونکہ محمد دائف ذاتی طور پر درجنوں ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔ اسرائیل محمد دائف کو ہلاک کرنے کی متعدد کوششیں کر چکا ہے جن کے نتیجے میں وہ معذور ہو چکے ہیں۔
ان کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں ہیں۔ فلسطینی مذاکرات کار عظام الاحمد نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔