غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری، تازہ حملوں میں 40 فلسطینی جاں بحق

School

School

غزہ (جیوڈیسک) اسرائیل نے عالمی دبائو کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ میں ایک بار پھر اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری کی ہے ، تازہ حملوں میں 40 فلسطینی جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہو گئے۔

دو بدو لڑائی میں 63 فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد اسرائیل نے بعض علاقوں سے زمینی فوج نکالنا شروع کردی ہے ۔غزہ میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے اور سیکڑوں بےگناہوں کی جانیں لینے کے باوجود اسرائیل کی خون کی پیاس نہیں بجھی۔

آج بھی غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول سمیت کئی مقامات پر بمباری کی گئی ،جن میں 40 افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوگئے اقوام متحدہ کے اسکول میں بےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی جن میں سے 10 جاں بحق ہوئے۔ 27

روز سے جاری حملوں میں 1700 سے زائد فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے جبکہ حماس کے حملوں میں تریسٹھ اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے Beit Lahiyaاور العطاطرہ Al-Atatra ۔

سمیت غزہ کے بعض شہری علاقوں سے فوج پیچھے ہٹانا شروع کردی ہے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کی سرنگیں تباہ کرنے کا مشن تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے ۔ اس لیے بعض علاقوں سے فوجیوں کو واپس سرحد پر لایا جارہا ہے ۔