تحفظ کے ہم ذمہ دار نہیں، غزہ جنگ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں کو اسرائیل کا انتباہ

 Israel

Israel

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی حکومت کے پریس دفتر نے غزہ کی پٹی میں جنگ کی کوریج کرنے والے غیر ملکی صحافیوں کو خبردار کیا کہ وہ وہاں انکے تحفظ کا ذمہ دار نہیں ہونگے۔

اسرائیلی حکومت کے پریس دفتر نے ایک ای میل بیان میں کہا کہ غزہ اور اس کے نواحی علاقے میدان جنگ ہیں، وہاں لڑائی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔