پاکستان (جیوڈیسک) ایپی ایم ایل کے رہنماں نے کہا ہے پرویز مشرف پر اڈیالہ جیل سے سے زیادہ سختی ہورہی ہے۔ وکلا سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سابق صدر سے کیا جانے والا سلوک نا مناسب ہیانھیں الیکشن سے دور رکھا گیا۔
اس سے پہلے آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا پرویزمشرف پرجیل سے زیادہ سختی کی جارہی ہے۔ انھیں کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دارپنجاب حکومت ہوگی۔
پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے بتایا سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے باوجود سابق صدر سے ملاقات کے لئے نہیں جانے دیا گیا۔ دنیا کا کوئی قانون وکیل کو موکل سے ملنے سے نہیں روک سکتا۔