چکوال : ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی راجہ کامران ایڈووکیٹ کی خصوصی کاوشوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل کے ممبر اور سابقہ ڈویژنل چیف آرگنائزریوتھ راجہ سلیم حیدر آف ڈلوال نے سینئر نائب صدر پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر راجہ سلیم حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک تنویر اسلم کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے نظریاتی ورکر سخت مایوس اور نالاں ہیں اور گھر میں بیٹھ چکے ہیں صرف ابن الوقت اور موقع پرست لوگ ہی اس وقت ملک تنویر اسلم کے ساتھ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں ن لیگ کے حکومت میں ہونے کے باوجود 32 سال کی رفاقت کو خیر آباد کہہ رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجہ یاسر سرفراز PTI کا تابناک مستقبل ہیں اور عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کو اندھیروں سے نکال سکتے ہیںعمران خان کا ان کرپٹ لوگوں کو عدالت کے کٹہرے تک لے کر آنا بہت بڑی کامیابی ہے اور اللہ تعالیٰ انہیں آگے بھی کامیاب کرے گا۔