عام انتخابات کے بعد مرکز اورصوبوں سیاسی منظرنامہ کسی ابہام سے دوچار نہیں

Elections

Elections

دو ہزار تیرہ کے انتخابات کے بعد مرکزاور چاروں صوبوں کے اراکین اسمبلی اور خیبرپختون خوا اور سندھ اسمبلی میں قائدایوان حلف بھی اٹھا چکے ہیں جبکہ بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلی کے ناموں کااعلا ن بھی ہو چکا ہے۔ عام انتخابات کے بعد مرکز اور صوبوں سیاسی منظرنامہ کسی ابہام سے دوچار نہیں سندھ اور خیبرپختون خوا کے وزرائے اعلی تو حلف بھی اٹھا چکے ہیں۔

جبکہ بلوچستان اور پنجاب میں بھی وزیر اعلی کے نام بھی فائنل ہیں۔ سندھ میں پیپلزپارٹی اور پنجاب میں مسلم لیگ نواز کی واضع اکثریت ہے سندھ میں پییلز پارٹی کے وزیراعلی قائم علی شاہ اور ان کی کابینہ حلف بھی اٹھا چکی ہے ، جبکہ خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کے پرو یز خٹک جماعت اسلامی اورقو می وطن پارٹی کی حمایت سے منتخب اور نظم نسق سنبھا لے ہوئے ہیں۔

جبکہ ان کی اتحادی جماعتوں کے نما ئندے بھی حلف اٹھانے کے بعد فرائض منصبی نبھا رہے ہیں پنجاب میں شہباز شریف اور بلوچستان میں ڈاکٹر عبد المالک کے نام وزیر اعلی کے لئے فائنل ہیں بلو چستان کے وزیر اعلی کا تعلق نیشنل پا رٹی سے ہے اور انہیں مسلم لیگ نواز اور پختون خوا ملی عوا می پا رٹی کی حما یت حا صل ہے اب عوا م منتظر ہیں کہ انہیں دہشت گر دی سے نجا ت ملے ، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خا تمہ ہو ، مہنگائی کا بے قابو جن بوتل میں بند ہو جائے۔