کراچی(جیوڈیسک)عام انتخابات سے ایک روز قبل کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ، پہلے سیشن کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو سات پوائنٹس کا اضافہ ہوامارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔
سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹر میں ہونے والی سرمایہ کاری سے پورے سیشن میں مثبت رجحان رہا ،پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انیس ہزار آٹھ سو اڑسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا ، مجموعی طور پر بارہ کروڑ ستانوے لاکھ شیئرز کا کام ہوا۔