اسلام آباد (جیوڈیسک) عام انتخابات کرواکر الیکشن کمیشن ڈیڑھ ارب روپے کا مقروض ہو گیا، الیکشن کمیشن نے مختلف اداروں کوڈیڑھ ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذمہ فوج، نادرا اور پرنٹنگ کارپوریشن کے واجبات ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کوپرنٹنگ کارپوریشن کوتقریبا 65 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے، فوج کو بیلٹ پیپر کی ایئر لفٹنگ کی مد میں 7 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ادائیگی ابھی باقی ہے، جبکہ نادرا کو بھی 15 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ادائیگیاں نہیں کی گئی۔