عام انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہیں،چیف جسٹس

Chief Jastic

Chief Jastic

پاکستان (جیوڈیسک)چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کہتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہیں،حقیقی قیادت سامنے آئی تو تبدیلی کی امید کی جا سکتی ہے۔

کوئٹہ میں ریٹرننگ افسران سے خطاب میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال چند برسوں کے دوران بہت خراب ہو چکی ہے۔ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری ہے کہ کہ عام انتخابات کا آزادنہ اور شفاف انعقاد یقینی بنائیں۔ ریٹرننگ افسر قوم ، وطن اور آئین کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو جب بھی کوئی ہدف سونپا گیا اس نے اسے بخوبی پورا کیا اور آئندہ بھی کرے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئینی اداروں کا فرض ہے کہ وہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی مدد کریں۔