اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ادنگراں وزیر داخلہ ملک حبیب نے کہا ہے کہ پرویز مشرف گرفتار ہیں ، وہ حکومت کی تحویل میں ہیں۔ نگراں وزیر داخلہ نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ مشرف کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔
پرویز مشرف کو جیل نہ بھجوانے پر اراکین سینیٹ نے شدید تنقید کی۔ اس موقع پرچیئرمین سینٹ نیئر بخاری نے کہا کہ ہمیں تو ابھی بھی اٹک قلعہ دکھائی دیتا ہے۔ سینیٹر رفیق رجوانہ نے پرویز مشرف کے گھر کو سب جیل قرار دینا قانون کو مذاق بنانا ہے۔
سینیٹر ظفر علی شاہ نے کا کہنا تھا کہ مشرف کا فارم ہاس جس علاقے میں ہے وہاں ہیلی پیڈ بھی ہے،خطرہ ہے کہ خفیہ طاقتیں انہیں وہاں سے لے نہ جائیں ۔نگراں وزیر داخلہ سینیٹ میں قائد ایوان کی نشست پر بیٹھ گئے جس پر رضا ربانی نے اعتراض کیا۔