پرویز مشرف کا بلدیاتی نظام ختم کرکے عوام کے ساتھ بدترین دشمنی کی گئی ہے طاہر حسین

کراچی ( ) حکومتی غفلت و لاپرواہی اور بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی کے باعث برساتوں کے نتیجے میں شہریوں کے جانی و مالی نقصان اور کراچی کی صورتحال پر اظہار افسوس اور ہلاک شدگان کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب عوامی حقوق کا تحفظ اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔

لیکن جمہوریت کا نعرہ لگاکر اقتدار پانے والوں نے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور قومی خوشحالی و ترقی کے ضامن مشرف کے ضلعی حکومتوں کے بلدیاتی نظام کو ختم کرکے عوام کے ساتھ بدترین دشمنی کی ہے اور جاگیردارو ں کے مفادات کیلئے رائج حاکمانہ بلدیاتی نظام نے عوام کی زندگی میں پریشانیوں و تکلیفوںکا زہر گھول دیا ہے۔

جبکہ برساتوں کے بعد کراچی سمیت ملک بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال اور جانی ومالی نقصان نے مشرف کے بلدیاتی نظام کی افادیت اور مصطفی کمال سمیت دیگر ناظمین کے بہترین کردار کی ضرورت کو مزید اجاگر کیا ہے اور مشرف کے ضلعی حکومتوں و بلدیاتی نظام کی بحالی کے مطالبے کو مزید تقویت دی ہے۔

اور عوام ایکبار پھر پرویز مشرف کواقتدار میں لانے کیلئے منظم و متحد ہونا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ اب وہ یہ بات جان چکے ہیں کہ استحصالی طبقات سے تعلق رکھنے اور تین تین بار باریاں لینے والے حکمران آج تک عوام کوسوائے محرومیوں کے کچھ دے سکے ہیں اور نہ دے سکیں گے۔