پرویز مشرف غداری کیس، اٹارنی جنرل نے وقت مانگ لیا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے حکومتی موقف پیش کرنے کے لئے عدالت سے وقت مانگ لیا اسلام آباد جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ کابینہ اجلاس جاری ہے لہذا سماعت ساڑھے گیارہ بجے کی جائے۔

اٹارنی جنرل کا موقف تھا کہ انہیں حکومتی موقف معلوم ہے تاہم حتمی ہدایات کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔ پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے عدالت کو بتایا کہ ایک درخواست میں پانچ سو کے قریب افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں۔