اسلام آباد(جیوڈیسک) پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ملزم نہیں مجرم ہیں، عدالت نے انہیں صرف قصور وار قرار دینا ہے، جسٹس جوا د ایس خواجہ نے کہا ہے کہ ابھی حکومت تبدیلی کے مرحلہ میں ہے ،وفاق کا موقف مختلف بھی ہو سکتا ہے۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے درخواست کی سماعت کی ، اے کے ڈوگر نے دلائل دیئے کہ صدر کو آرٹیکل6 میں معافی کا اختیار نہیں۔
جنرل پرویز مشرف ملزم نہیں مجرم ہیں، جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ وفاقی حکومت کے مجاز افسر کی طرف سے شکایت درج ہونا ہے، صحت جرم سے انکار یا اقرار کا آپشن بعد میں آئے گا، مزید سماعت 22 مئی کو ہو گی۔